پٹواریوں کی مبینہ غیر حاضری سائلین کی مشکلات بڑھ گئیں

پٹواریوں کی مبینہ غیر حاضری  سائلین کی مشکلات بڑھ گئیں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریونیو میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کے دوران عام سائلین کی مشکلات بڑھنے لگیں۔

پٹوار خانوں میں پٹواریوں کی عدم موجودگی کے باعث شہری دن بھر ریونیو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں، جبکہ اپنے مسائل کے حل کے لیے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سائلین نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلع سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں متعدد پٹوار خانوں پر تالے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ بعض پٹواری مبینہ طور پر دفاتر کے بجائے دیگر مقامات پر سائلین کو بلا کر کام کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مطابق جن کاموں کے لیے پہلے مبینہ طور پر 100 روپے وصول کیے جاتے تھے ، اب ان کے لیے ایک ہزار روپے تک طلب کیے جا رہے ہیں۔ مجبوری کے باعث سائلین اضافی رقم ادا کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔بعض شہریوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کو جواز بنا کر مبینہ طور پر رشوت کی شرح بڑھا دی گئی ہے ، جس سے محکمے کے اندر ممکنہ ملی بھگت کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔ تاہم ان الزامات کی آزادانہ تصدیق اور متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے آنا ضروری ہے ۔سائلین کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں، تاہم سرکاری دفاتر سے غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹوار خانوں میں اہلکاروں کی حاضری یقینی بنائی جائے ، مبینہ اضافی وصولیوں کی تحقیقات کرائی جائیں اور مسلسل غیر حاضر رہنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ، تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...