14 اکتوبر کو آپٹیشنز کا تربیتی سیمینار اور تقریبِ حلف برداری ہوگی

  14 اکتوبر کو آپٹیشنز کا تربیتی سیمینار  اور تقریبِ حلف برداری ہوگی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) عینک سازی کے فروغ اور خدمتِ بصارت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے 14 اکتوبر کو سرگودھا میں آپٹیشنز کے تربیتی سیمینار اور تنظیم کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر فضل محمود اعوان اور بزرگ آپٹیشن تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے ۔سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر کے مطابق تربیتی سیمینار صبح 11 بجے شروع ہوگا، جبکہ نمازِ ظہر کے بعد تنظیم کے نو منتخب عہدیداران حلف اٹھائیں گے ۔ ان میں صدر لیاقت حفیظ صدیقی، سینئر نائب صدر جاوید خان، نائب صدور محمد ظفر اور عابد، جنرل سیکرٹری محمد شہزاد انصاری سمیت دیگر عہدیداران شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تقریب کے انتظامات کے لیے استقبالیہ اور انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ دعوتی مہم کے سلسلے میں ساہیوال، فروکہ اور سلانوالی میں بھی رابطے کیے گئے ہیں۔تقریب کے دوران مختلف شخصیات خطاب کریں گی، نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے اور شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔ اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...