اشتہارات لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
اشتہارات لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہسرکاری عمارتوں،ماڈلز اور اوور ہیڈ برجز پر اشتہاری پوسٹر لگانے پر پا بندی ہو گی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں سرکاری عمارتوں، نصب شدہ ماڈلز اور اوور ہیڈ برجز پر اشتہاری پوسٹر لگانے اور تحریریں لکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر سرکاری عمارتوں، ماڈلز اور پلوں پر اشتہارات چسپاں کرنے کے علاوہ مختلف تحریریں لکھنے کا رجحان دیکھا گیا ہے ، جس سے ان مقامات کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے اور سرکاری املاک بدنما دکھائی دینے لگی ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک پر اشتہارات چسپاں کرنے یا انہیں خراب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور سرکاری املاک کو نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments