ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال،مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ

ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال،مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ

ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال،مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہشاہد عباس نے ڈیپ کلیننگ مہم، فائر ہائیڈرنٹس اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

میانوالی (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور مریم نواز میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیپ کلیننگ مہم، فائر ہائیڈرنٹس اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں کے مسائل سنے اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے تمام مریضوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ علاج معالجے کی بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے ہسپتال کے احاطے میں نکاسی آب کے نظام اور ٹف ٹائلز کی بحالی و مرمت کی ہدایت کی، جبکہ ایم ڈی ستھرا پنجاب کو صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر بنانے کی تاکید کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز میڈیکل کالج کے اکیڈمک بلاک کا دورہ کیا اور پہلی منزل پر جاری تعمیر و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگز کے حکام کو تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عمر فاروق، اے ڈی سی میونسپل سروسز ماجد بن احمد، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت اقبال، ایس ڈی ای او پیرا جمشید گلزار ملک، ایم ڈی واسا رضوان اکبر، ڈی ایم ستھرا پنجاب سید غلام مرتضیٰ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...