میانوالی: قدامِ قتل کے مقدمے میں اسلام آباد پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار

میانوالی: قدامِ قتل کے  مقدمے میں اسلام آباد پولیس  کو مطلوب اشتہاری گرفتار

میانوالی (نامہ نگار) چیک پوسٹ درہ تنگ پر کارروائی کے دوران ای پولیس ایپ کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سکیورٹی اور چیکنگ کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انچارج چیک پوسٹ درہ تنگ اے ایس آئی فتح اللہ اور ان کی ٹیم نے دورانِ چیکنگ ای پولیس ایپ کے ذریعے اسلام آباد پولیس کے تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ نمبر 1913/2025، بجرم دفعہ 324 تعزیراتِ پاکستان، میں مطلوب اشتہاری ملزم عثمان ولد گل قتان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کو تھانہ عیسیٰ خیل پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...