بھیرہ: حافظ عتیق الرحمن ایڈووکیٹ کے انتقال پر وکلا برادری کا اظہارِ افسوس
بھیرہ (نامہ نگار دنیا)تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال (سرگودھا) کے سابق صدر حافظ عتیق الرحمن ایڈووکیٹ کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔۔
تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حافظ عتیق الرحمن ایڈووکیٹ کی وفات سے وکلا برادری ایک قابل اور نوجوان ساتھی سے محروم ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے ، جس سے وکلا برادری اور مرحوم کے عزیز و اقارب کو گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ ، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments