موجودہ ٹیم نے ان چوروں کے راستے بند کئے انجمن تاجران

موجودہ ٹیم نے ان چوروں کے  راستے بند کئے انجمن تاجران

فاروقہ،سرگودھا( نمائندہ دنیا) انجمن تاجران کے مقامی صدر ملک عطااﷲ نے کہا ہے کہ انجمن کی موجودہ ٹیم نے ان چوروں کے رستے بند کئے جن کا گذر بسر ہی ان وارداتوں پر تھا اﷲ کے فضل سے ہمیں اسمیں کامیابی بھی حاصل ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سیکورٹی ٹیم پر پورا اعتماد ہے ۔

انھوں نے کہا کہ جمشید کھوکھر کی دوکان میں واردات کے بعد پول کھلنے کی خبریں لگیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جس وقت واردات ہوئی اسوقت شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے بجلی بھی بند تھی اندھیرے میں سیکورٹی کیمرے کام نہیں کر سکے ان حالات میں سیکورٹی فراہم کرنا انتہائی مشکل ہی نہیں ناممکن تھا ۔انھوں نے کہا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...