رکشہ کھائی میں جا گرنے سے خاتون اور بچہ شدید زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر میں رکشہ کھائی میں جا گرنے سے خاتون اور بچہ شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا سے لک موڑ بھلوال روڈ پر چک 18 کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ سڑک کنارے کھائی میں جا گرنے سے 40 سالہ شادی شدہ خاتون میر بی بی سکنہ گھنولہ اور 12 سالہ بچہ احمد خرم سکنہ چک 10 ایم ایل شدید زخمی ہو گئے ،جنہیں ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments