قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام

قتل کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کے نواحی علاقہ مندیا ل ٹاؤن میں خاوند کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی واردات ، محمد شمشیر مندیال کی جانب سے قتل کی اس سنگین واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

سٹی پولیس خود کشی کی اطلاع پر مندیال ٹاون پہنچی تو جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے باعث صورتحال مشکوک نظر آئی۔جس پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے پوسٹمارٹم کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا اورواردات کی مختلف پہلووں پر تحقیقات شروع کر دیں ۔ صحیح صورتحال پورست مارٹم رپورٹ اور ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہی سامنے آئے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...