گورنر راج لگانے کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ، غوث نیازی
گورنر راج لگانے کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ، غوث نیازی مقصد صوبے میں امن کی بحالی اور بڑھتی ہوئی خونریزی و دہشت گردی کاتدارک
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے خیبر پختونخوان میں گورنر راج لگانے کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں اس اقدام کا واحد مقصد صوبے میں امن کی بحالی اور بڑھتی ہوئی خونریزی و دہشت گردی کاتدارک ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ آئین اور جمہوری اقدار کی پارسداری کی ، موجودہ صورتحال کے تدارک کیلئے تحریک انصاف کو بار بار مذاکرات کی میز پر بٹھانے کی پیش کش کی گئی لیکن ہماری کسی بھی مخلصانہ پیش کش کا مثبت جواب نہیں ملا ، صوبے کی بگرٹی ہوئی صورت حال کے تناظر میں حکومت کیلئے آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے گورنر راج کا نفاذ ناگزیر تھا ، ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ حکومت اب بھی یہ معاملات مذاکرات کی میز پر طے کرنے کی حامی ہے ، اگر تحریک انصاف اپنی جارحانہ پالیسیاں ختم کر آگے بڑھے تو اس کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments