لائبہ کا قتل :انصاف میں مزید تاخیر نہ کی جائے ،افضل چن
لائبہ کا قتل :انصاف میں مزید تاخیر نہ کی جائے ،افضل چن ایسے مقدمات میں تاخیر سے عوام کا نظامِ انصاف پر اعتماد متزلزل ہوتا جا رہا
بھیرہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی اندوہناک موت کے معاملے میں انصاف کی فراہمی میں مزید تاخیر نہ کی جائے ، کیونکہ ایسے مقدمات میں تاخیر سے عوام کا نظامِ انصاف پر اعتماد متزلزل ہوتا جا رہا ہے ۔وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ تاحال یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ لائبہ کی موت قتل کا نتیجہ تھی یا خودکشی، جبکہ اس معاملے کی حقیقت جلد از جلد سامنے آنا ضروری ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے ۔چوہدری ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا کہ لائبہ کے مبینہ طور پر پھنسے ہوئے 80 سے 90 لاکھ روپے فوری طور پر ریکور کر کے اس کے والدین کو دیے جائیں اور حکومت متاثرہ خاندان کی داد رسی کرتے ہوئے والدین کو ایک رہائشی پلاٹ الاٹ کرے اور لائبہ کے بھائی کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ لائبہ کے والدین اس وقت بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں فوری انصاف اور ہر ممکن ریلیف فراہم کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments