پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا فیصلہ

پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا فیصلہ

پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا فیصلہ ڈپٹی کمشنرز کو گریڈ 17 یا اس سے بالا ایک فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیٹا ایڈیٹنگ کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کے لیے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو گریڈ 17 یا اس سے بالا ایک فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق پنجاب بھر میں گھر گھر سروے کا پہلا مرحلہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جا چکا ہے ، جبکہ ابتدائی طور پر پروگرام کے فیز IIکے تحت پنجاب کے چھ اضلاع میں ڈیٹا ایڈیٹنگ کا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے ، اس عمل کی ہموار اور بروقت تکمیل کے لیے ضلعی انتظامیہ کا تعاون ناگزیر ہے ، اس لیے نامزد فوکل پرسن سیکیورٹی انتظامات، دور دراز، سرحدی اور حساس علاقوں تک رسائی، مقامی نمایاں شخصیات اور متعلقہ محکموں کو متحرک کرنے سمیت پی ایس ای آر ٹیموں کے ساتھ رابطہ کاری یقینی بنائے گا۔ فوکل پرسن کی ذمہ داری ہوگی کہ سروے اور ڈیٹا ایڈیٹنگ کے دوران کوئی گھرانہ رہ نہ جائے ۔اور فیلڈ ٹیموں کو پیش آنے والے مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...