خیام چوک اوور ہیڈ برج کی مرمت کا منصوبہ مکمل

خیام چوک اوور ہیڈ برج کی مرمت کا منصوبہ مکمل

خیام چوک اوور ہیڈ برج کی مرمت کا منصوبہ مکمل ڈاکٹر لیاقت علی نے دیگر کے ہمراہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خیام چوک اوور ہیڈ برج کی مرمت، بحالی اور تزئین و آرائش کا منصوبہ ایک ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کر لیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ڈاکٹر لیاقت علی خان اور عبدالرزاق ڈھلوں نے دیگر شخصیات کے ہمراہ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 0۔80 کلومیٹر طویل اوور ہیڈ برج کی بحالی کے لیے کارپٹنگ، لین مارکنگ، کیٹ آئیز کی تنصیب، ایکسپینشن جوائنٹس کی تبدیلی، ریلنگ کی مرمت و رنگ و روغن اور ویدر شیلڈ سمیت مختلف تعمیراتی و مرمتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔منصوبے کے تحت خیام چوک کی تزئین و آرائش کے علاوہ پل کے نیچے واقع سروس روڈز پر روشنی کے مناسب انتظامات کے لیے 76 لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔ اسی طرح فلائی اوور پر ہارٹیکچر اور سولر لائٹس کا کام بھی کیا گیا ہے ۔ مزید برآں، ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کی جانب پل کے اختتام سے تقریباً 7 سو فٹ آگے تک سڑک کی مرمت و بحالی کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...