خوشاب :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مخالف قتل

 خوشاب :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مخالف قتل

خوشاب :موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مخالف قتل یہ واردات سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ،ابھی تک قاتلوں کی نشاندہی نہیں ہوئی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)دامن مہاڑ کے گاوں کٹھہ سگھرال میں قتل کی سنگین واردات ، ﷲ چوک سے ملحقہ قاضی مارکیٹ میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ، رانا نعمان کو موت کی نیند سلا دیا ، واردات کے بعد حملہ آوار اسلحہ لہراتے ہوئے فرار گئے ، اطلاع ملتے ہی کٹھہ سگھرا ل پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول رانا محمد نعمان ولد محمد رمضان کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب منتقل کر دی ، مقامی ذرائع کے مطابق قتل کی یہ واردات سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم ابھی تک قاتلوں کی نشاندہی نہیں ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...