تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد شہریوں کی بھرپور شرکت
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) سابق وفاقی وزیر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں حلقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے خون کے عطیات دیے ۔اس موقع پر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے ہمارے اپنے بچے ہیں، ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہمارے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے ، لہٰذا ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق مریضوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments