معروف سینئر کنسلٹنٹ یورالوجسٹ گردہ و مثانہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سید اسد علی شاہ نے پپلاں آمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)معروف سینئر کنسلٹنٹ یورالوجسٹ، گردہ و مثانہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سید اسد علی شاہ نے پپلاں آمد کے موقع پر قائم مقام صدر انجمن تاجراں پپلاں محمد ریاض بلوچ کے ہمراہ پریس کلب پپلاں کا دورہ اس موقع پر صدر پریس کلب ملک عبدالمجید بھمب اور انفارمیشن سیکرٹری رانا زاہد وقاص نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ڈاکٹر سید اسد علی شاہ نے پریس کلب پپلاں کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر پریس کلب سمیت تمام عہدیداران اور ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کسی بھی علاقے کی مثبت شناخت اور آزاد صحافت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments