عنایت اللہ خان اور صہیب خان نیازی کی سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
کالاباغ ( نمائندہ دنیا) عنایت اللہ خان اور صہیب خان نیازی کو بہترین کارکردگی اور شاندار پیشہ ورانہ قابلیت کی بنیاد پر سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔
اس موقع پر ان کے دوست احباب اور دیگراہم شخصیات نے دونوں افسران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ مبارکباد دینے والوں میں سینئر صحافی ملک محمد اشفاق، سبحان آرائیں, انجمن تاجران کالاباغ کے صدر چوہدری مطیع اللہ آرائیں اور سماجی شخصیت وحید شیرا نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے ، ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments