فارم 47کا حکومتی نظام فلاپ ہو چکا ، جماعت اسلامی
حکمران ٹولہ اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے
خوشاب(نمائندہ دُنیا) جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے غیر جمہوری فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ملک و قوم پر فارم 47کے ذریعے مسلط کیا جانیوالا نظام فلاپ ہو چکا ہے اور حکمران ٹولہ اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے ، جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ جب منصب اقتدار پر فائز قوتیں گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کریں تو صاف مطلب ہے کہ وہ خود بھی خطرے کو محسوس کر رہی ہیں انہوں نے د وٹوک الفاظ میں کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی تاریخ گورنر راجوں اور مینڈینٹ تسلیم نہ کرنے سے عبارت ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ مسائل کا حل نہیں اس سے حالات مزید خراب ہوں گے پی ڈی ایم جماعتوں نے رجیم چینج کے وقت جمہوریت دشمنی کا جو سفر شروع کیا تھا اس کااس انجام قریب ہے ۔.
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments