گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں انٹرپرینیورشپ نمائش

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے  خواتین میں انٹرپرینیورشپ نمائش

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں انٹرپرینیورشپ نمائش، طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ۔گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں طالبات کی کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور خود روزگاری کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے پروقار انٹرپرینیورشپ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

 نمائش میں طالبات نے مختلف اشیاء کے خوبصورت اسٹالز سجائے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں، کاروباری سوچ اور منفرد آئیڈیاز کے ذریعے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔نمائش کی مہمانِ خصوصی ممبر وومن چیمبر آف کامرس قیصرہ اسماعیل تھیں، جنہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طالبات کی کاوشوں، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری آئیڈیاز کو سراہا۔ نمائش کا مقصد طالبات میں کاروباری شعور بیدار کرنا، انہیں عملی زندگی میں خودمختار بننے کی ترغیب دینا اور مستقبل میں اپنا کاروبار شروع کرنے کے مواقع سے روشناس کرانا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...