رانا یونس کا ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

رانا یونس کا ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

رانا یونس کی شمولیت سے تنظیمی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی ،رانا عزیز الرحمان

کندیاں(نمائندہ دنیا)رانا یونس کا ساتھیوں اور برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان تفصیلات کے مطابق یونین کونسل وان بھچراں کے سابق امیدوار برائے کونسلر اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا یونس نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیااس حوالے سے اعلان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر اور حلقہ این اے 90 میانوالی کے ٹکٹ ہولڈر رانا عزیز الرحمان کے ڈیرے پر کیا گیا، جہاں رانا عزیز الرحمان نے رانا یونس اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہااس موقع پر رانا عزیز الرحمان نے کہا کہ رانا یونس اور ان کی برادری کی پارٹی میں شمولیت سے میانوالی میں پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی رانا یونس کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن سے متاثر ہو کر اور رانا عزیز الرحمان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے حلقے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...