مویشی چورگینگ گرفتار ، 9 لاکھ 25 ہزار مالیت کا مالِ مسروقہ

مویشی چورگینگ گرفتار ، 9 لاکھ 25 ہزار مالیت کا مالِ مسروقہ

تھانہ سلانوالی پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کرکے 9 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سلانوالی پولیس نے ملزمان ارباز اور تصور کو گرفتار کیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ مویشی چوری کی وارداتوں سے متاثرہ شہریوں کے لیے اس کارروائی کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ، کیونکہ دیہی علاقوں میں مویشی کسانوں اور مال مویشی پالنے والے خاندانوں کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...