ایس ایچ او تھانہ بھیرہ راجہ ریحان حفیظ کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
بھیرہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ بھیرہ راجہ ریحان حفیظ کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جبکہ بہترین کارکردگی پر اے ایس آئی ملک محمد ریاض کو اعزازی سرٹیفکیٹ CC-I سے نوازا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رانا عبد الکریم نے دورہ سرگودھا کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرأت، بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ اے ایس آئی ملک محمد ریاض کے علاوہ تھانہ بھیرہ میں تعینات اے ایس آئی ملک شفیع، کانسٹیبل رانا شاہد اور کانسٹیبل امجد اقبال کو بھی نمایاں کارکردگی پر اعزازی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments