محمدیہ کالونی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث مکان کے دو کمروں میں آگ لگ گئی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) محمدیہ کالونی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث رہائشی مکان کے دو کمروں میں آگ لگ گئی۔۔۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیمیں تین فائر وہیکلز اور موٹربائیکس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایات پر امدادی ٹیمیں فوری روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حفاظتی اقدامات کے بعد آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم آگ سے متاثرہ کمروں میں دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کے پیش نظر کولنگ کا عمل جاری رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments