مضرِ صحت اجزا سے تیار کردہ دودھ کی فروخت نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

مضرِ صحت اجزا سے تیار کردہ  دودھ کی فروخت نے شہریوں  کو تشویش میں مبتلا کر دیا

بھیرہ(نامہ نگار)شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر کیمیکلز اور مضرِ صحت اجزا سے تیار کردہ دودھ کی فروخت نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

ملاوٹ شدہ دودھ کے استعمال سے معصوم بچوں سمیت شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ ہے ، جبکہ دودھ میں ملاوٹ کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر مبینہ طور پر بھاری منافع کما کر دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی بن رہے ہیں ملاوٹ کی روک تھام اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کی ذمہ دار فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی دکانوں، ڈیری مراکز اور سپلائی کے ذرائع کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جائے ، دودھ کے نمونے لے کر مستند لیبارٹریوں سے تجزیہ کرایا جائے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...