اہلخانہ کے بیدار ہوکر للکارنے پرماں بیٹوں کو شدید زخمی کر دیا
ملزم چوری کی نیت سے داخل ہو ،گھر میں موجود امتیاز بی بی کی آنکھ کھل گئی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوھرآباد کے نواحی علاقہ نسیم کالونی میں چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونیوالے اعجا زکار کالونی کے رہائشی شاہد نواز نے اہل خانہ کے بیدار ہوکر للکارنے پرخاتون سمیت 3افراد کو چاقو کے وار کر شدید زخمی کر دیا اوفرار ہو گیا ، تینوں زخمیوں امتیاز بی بی ،اس کے بیٹوں زین اور حسنین کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے باہر ہے ، واردت کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے مضروبین کی نشاندہی پر ملزم شاہدنوازولدربنواز اعوان کو قانون کی گرفت میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ملزم، شاہد نواز ر علی الصبح گلی نمبر7نسیم کالونی میں محمدممتازٹوانہ مرحوم کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہو اس دوران گھر میں موجود متتاز ٹوانہ مرحوم کی بیوی امتیاز بی بی کی آنکھ کھل گئی اور اس نے اپنے دونوں بیٹوں زین اور حسین کو بیدار کیا ، اور ملزم کو للکارا ، ملزم شاہد نواز نے پکڑے جانے کے خوف سے تینوں ماں بیٹوں پر چاقو سے حملہ کیا اور انہیں زخمی کرکے بھاگ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments