ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا تفصیلی دورہ
شاہپور صدر(نامہ نگار)ڈی آئی جی جیل خانہ جات چوہدری سعید اللہ گوندل کا ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا تفصیلی دورہ، سکیورٹی، صفائی، ہسپتال اور قیدیوں کو فراہم کردہ خوراک و دیگر سہولیات کا معائنہ، انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت۔۔۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات چوہدری سعید اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور رانا محمد کاشف بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران ڈی آئی جی نے جیل کی مختلف بیرکوں، سکیورٹی پوائنٹس، ہسپتال، قیدیوں کے کھانے اور دیگر اہم مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments