تعلیمی بورڈ دکے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ مقابلوں کا آ غاز
افتتاحی تقریب میں تعلیمی و کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بھر پور شرکت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ دسرگودھا کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ مقابلوں کا آ غاذ ہو گیا جس میں پہلا ٹورنامنٹ بوائز ہاکی کا ہوا۔ افتتاحی تقریب میں تعلیمی و کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، جبکہ ڈویژن بھر کے کالجز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ کالج بھکر، گورنمنٹ کامرس کالج سرگودھا، گورنمنٹ امبالہ مسلم کالج سرگودھا، دی ریڈر کالج سرگودھا اور سپیریئر کالج سرگودھا کی ٹیمیں شریک ہیں، جو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے مقابلہ کریں گی۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) سرگودھا ابوالحسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ انٹر کالجیٹ مقابلے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، کھیل میں مہارت بہتر بنانے اور اعلیٰ سطح کے مقابلوں کے لیے خود کو تیار کرنے کے مؤثر مواقع فراہم کرتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی منتخب ٹیمیں آئندہ آ ل پاکستان ا نٹر بورڈ مقابلوں میں سرگودھا تعلیمی بورد کی نمائندگی کریں گی، جو کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا اہم موقع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments