کندیاں تا سرگودھا ریل کار کی بحالی کا خواب تاحال شرمندئہ تعبیر نہ ہو سکا

کندیاں تا سرگودھا ریل کار کی بحالی کا  خواب تاحال شرمندئہ تعبیر نہ ہو سکا

کندیاں (نمائندہ دنیا ) کندیاں تا سرگودھا ریل کار کی بحالی کا خواب تاحال شرمندئہ تعبیر نہ ہو سکا جس کے باعث سرگودھا، خوشاب اور میانوالی کے ہزاروں مسافر سستے ، آرام دہ اور محفوظ سفر کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں

شہریوں کے مطابق سرگودھا سے براستہ خوشاب اور میانوالی چلنے والی یہ دن کے اوقات کی واحد مسافر ٹرین تھی جس کی بندش کے بعد عوام ٹرانسپورٹ مافیا کے رحم و کرم پر آ گئے ہیں اور مہنگے کرایوں کی ادائیگی پر مجبور ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے منافع بخش ٹرین کو بلاجواز بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔شہریوں نے بتایا کہ چند سال قبل مسافروں کے غیر معمولی رش اور بہتر آمدن کے باعث کندیاں سرگودھا ریل کار دن کے اوقات میں ٹائم ٹیبل کے مطابق دو چکر لگاتی تھی۔ بعدازاں ٹرانسپورٹ مافیا اور محکمہ ریلوے میں موجود بعض عناصر کی مبینہ ملی بھگت سے اس منافع بخش ٹرین کو انجنوں کی کمی کا جواز بنا کر بند کر دیا گیاشہریوں نے پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کندیاں سرگودھا ریل کار کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ مسافروں کو ریلیف مل سکے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...