کڑانہ بار کی تعمیرِ نو کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

کڑانہ بار کی تعمیرِ نو کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر احمد مغیث کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں جمخانہ سے ملحقہ واقع کڑانہ بار کی تزئین و آرائش اور تعمیرِ نو کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری جمخانہ اور ایس ڈی او محکمہ بلڈنگز نے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے کے ٹینڈرنگ پراسیس سمیت تعمیراتی کام سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کے حوالے سے تمام ضروری کارروائی بروقت مکمل کی جائے اور تعمیراتی کام کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ منصوبے پر عملدرآمد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...