میاں سبحان یاسین کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنماء چودھری عبدالجبار نے کوآرڈینیٹر ٹو معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم میاں سبحان یاسین کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پراپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ۔۔۔۔۔
میاں سبحان یاسین اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے صوبے میں گورننس کی بہتری، سرکاری امور کی مؤثر نگرانی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری عہدے ذمہ داری اور عوامی خدمت کا تقاضا کرتے ہیں، اس لیے ان پر فائز شخصیات کو عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانی چاہئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments