بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے صدر مہر حبیب نواز وینس کی ایس ایچ او راجہ ریحان حفیظ سے ملاقات

بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے صدر مہر  حبیب نواز وینس کی ایس ایچ او  راجہ ریحان حفیظ سے ملاقات

بھیرہ(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے صدر مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ نے وکلاء کے وفد کے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ بھیرہ راجہ ریحان حفیظ سے ملاقات کی اور انہیں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد پیش کی۔

وفد میں بھیرہ بار کے بانی مہر محمد نواز ایڈووکیٹ چوہدری بلال زکریا ایڈووکیٹ اور احمد ہارون رانجھا ایڈووکیٹ شامل تھے وفد نے راجہ ریحان حفیظ کو پھول پیش کیے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ نے راجہ ریحان حفیظ کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا۔ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محنت، دیانت داری اور فرض شناسی سے ادا کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...