نجی کالج میانوالی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج میں ضلع بھر میں سرفہرست
داؤدخیل (نمائندہ دنیا) سپیریئر کالج میانوالی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع میانوالی کے تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
جاری کردہ نتائج کے مطابق سپیریئر کالج میانوالی کے 670 طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا، جن میں سے 559 طلبہ کامیاب قرار پائے ، جبکہ ادارے کی مجموعی شرحِ کامیابی 83 فیصد رہی۔ مزید برآں، 270 طلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کیا، جبکہ 435 طلبہ اے اور اے پلس گریڈز میں کامیاب ہوئے ۔ اسی طرح 532 طلبہ نے پہلی ڈویژن یا اس سے بہتر نتائج حاصل کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments