خزانے کو لوٹا جا رہا ہے اور کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں :ناصر محمود سہگل

 خزانے کو لوٹا جا رہا ہے اور کوئی ادارہ  پوچھنے والا نہیں :ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ۔۔۔

 جس طرح اس ملک کے خزانے کو لوٹا جا رہا ہے اور کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں ہے جو کوئی آواز بلند کرتا ہے اس کی آواز کو دبا دیا جاتا ہے اگر حکومت نے اسی طرح غریبوں پر ظلم جاری رکھا تو غریب مجبورا سڑکوں پر نکل پڑیں گے دکانوں کے اخراجات پورا کرنا بھی مشکل ہو چکا ہے 11 سے زیادہ محکمے ایک چھوٹے سے کریانہ فروش پر مسلط کر دیے گئے ہیں جو مختلف مد میں ان سے ان کی کمائی سے زیادہ کا ٹیکس وصول کر رہے ہیں جبکہ سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں اب عوام ان تجربہ کاروں سے تنگ آ چکے ہیں اور انشائاﷲ یہ دونوں سیاسی جماعتیں جو برسر اقتدار ہے ۔مستقبل میں اگر انہیں 47 فارم کے ذریعے نہ لایا گیا تو کبھی پاکستان پر مسلط نہیں ہوں گی کیونکہ انہوں نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...