احمد نعیم ملک کی کتاب تاریخِ سکندر کا گمشدہ باب چیئرمین تعلیمی بورڈ کو پیش
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) چیئرمین تعلیمی بورڈ سرگودھا حیدر عباس گوندل سے ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک نے ملاقات کی اور انہیں اپنی تحقیقی کتاب تاریخِ سکندر کا گمشدہ باب پیش کی۔
اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدر عباس گوندل نے کتاب کی تیاری کے لیے دس سالہ مسلسل تحقیق اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں، جب انفارمیشن ٹیکنالوجی نے علم و معلومات تک رسائی آسان بنا دی ہے ، تاریخی موضوع پر اس قدر تفصیلی تحقیق کرنا ایک قابلِ قدر علمی کاوش ہے ۔ ایسی کتابیں نہ صرف ماضی کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ مستقبل کے محققین کے لیے بھی تحقیق کے نئے راستے کھولتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments