نیو ملت پارک سرگودھا بنیادی سہولیات سے محروم

نیو ملت پارک سرگودھا بنیادی سہولیات سے محروم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) نیو ملت پارک میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے مکینوں کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، جبکہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر علاقے کی پہچان بن کر رہ گئے ہیں۔

 سیوریج سسٹم کی خستہ حالی کے باعث ہزاروں مکین مشکلات کا شکار ہیں اور ترقی کے اس دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محرومی ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔مکینوں کے مطابق ارکان اسمبلی اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔ نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز مسائل پیدا ہوتے ہیں، جبکہ پانی کے اخراج اور دیگر معاملات پر تنازعات اور لڑائی جھگڑے بھی معمول بنتے جا رہے ہیں۔

علاقے کی کچی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور سیوریج کے مسائل کے باعث تعفن پھیل رہا ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ گندگی اور ناقص نکاسی آب کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ، جس سے اہلِ علاقہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔مکینوں نے کمشنر سرگودھا اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو ملت پارک میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ انہیں درپیش مسائل سے نجات مل سکے اور علاقے میں صاف ستھرا ماحول اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...