پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 5 دکانداروں کو پکڑ لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرگودھا نے منظور کالونی ،پرانی سبزی منڈی روڈسے محمد ریاض وغیرہ پانچ افراد کو دالیں اور اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
جن کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے جبکہ دیگر مقامات پر چیکنگ کے دوران 11دوکانوں سے ریٹ لسٹیں غائب پائی گئیں جس پر ان دوکانداروں کو موقع پر 55ہزار روپے جرمانے کرکے آئندہ فوجداری کاروائی کا عندیہ دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments