24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 اشتہاریوں سمیت 45 ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، سرگودھا پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 32 اشتہاری مجرمان سمیت 45 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا، جبکہ 15 پر جھوٹی کال کرنے والے ایک ملزم اور 3 جواریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے 2 کلو 650 گرام چرس اور 360 گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے ایک رائفل 44 بور اور 5 پسٹل 30 بور برآمد کیے گئے ۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments