10 ماہ گزرنے کے باوجود روڈ سے بجلی کے پول نہ ہٹائے جا سکے

10 ماہ گزرنے کے باوجود روڈ سے بجلی کے پول نہ ہٹائے جا سکے

10 ماہ گزرنے کے باوجود روڈ سے بجلی کے پول نہ ہٹائے جا سکےگنے کا سیزن قریب، پرانے اور نئے پول آمدورفت میں رکاوٹ بننے لگے

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) مین روڈ کی ازسرنو تعمیر کے دوران بجلی کے پول سڑک کے درمیان آ جانے کے باعث آمدورفت میں شدید رکاوٹیں پیدا ہوئیں، تاہم دس ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود یہ مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہو سکا۔فیسکو سب ڈویژن ساہیوال ٹو نے گنے کا سیزن ختم ہونے کے بعد بجلی کے پول سڑک کے کنارے نصب کر دیے ، جس پر اس اقدام کا کریڈٹ لینے والوں کی قطار لگ گئی، لیکن افسوس کہ دس ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ان پولوں پر بجلی کی تاریں نصب نہیں کی جا سکیں۔ نئے اور پرانے پول تاحال اپنی اپنی جگہ موجود ہیں۔گنے کی ٹرالیوں کے گزرنے کے دوران بجلی کی تاروں اور پولوں سے ٹکراؤ کا خدشہ ہے ، جس کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہونے اور کسی بڑے حادثے کا خطرہ بھی موجود ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گنے کا سیزن شروع ہونے سے پہلے بجلی کے پولوں اور تاروں کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ۔تاکہ آمدورفت میں حائل رکاوٹیں دور ہوں اور ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...