اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

 اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت

اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایتکمشنر سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس، پہلے مرحلے میں پے آرڈرز کی تقسیم جاری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کی گئی ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ اسکیم پر عملدرآمد کے حوالے سے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن، ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو، ڈائریکٹر زراعت توسیع اور ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت توسیع نے شرکت کی۔اجلاس میں اسکیم پر عملدرآمد کی پیش رفت، مقررہ اہداف کے حصول اور مختلف مراحل کے تحت جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کے تحت الاٹیز میں پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے ، جبکہ دوسرے مرحلے میں لاٹس کی جانچ پڑتال (سکروٹنی) کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر اسکیم کے مختلف مراحل کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کرنے اور متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ اسکیم کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ افسران مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں اور حکومتی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے شفافیت، میرٹ اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو اور محکمہ زراعت کے افسران اسکیم سے متعلق امور کی مسلسل نگرانی کریں، پے آرڈرز کی تقسیم کے عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں اور دوسرے مرحلے کے تحت لاٹس کی سکروٹنی مقررہ معیار اور طریقہ کار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اسکیم کے تمام مراحل میں شفافیت اور میرٹ کو مقدم رکھا جائے اور عملدرآمد میں حائل رکاوٹیں بروقت دور کی جائیں، تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اسکیم کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں اور حکومتی اقدامات کے ثمرات مستحق افراد تک پہنچائے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...