میانوالی میں سموگ کا راج، سکولوں کے اوقات میں کمی کا مطالبہ

  میانوالی میں سموگ کا راج، سکولوں کے اوقات میں کمی کا مطالبہ

میانوالی میں سموگ کا راج، سکولوں کے اوقات میں کمی کا مطالبہبچوں کی صحت کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں، والدین,سماجی شخصیات

موچھ (نمائندہ دنیا) سموگ نے موچھ، دلیوالی، محمد یاروالہ، پائی خیل، سوانس سمیت ضلع میانوالی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ زہریلے دھوئیں کے باعث ماحول آلودہ ہو رہا ہے ۔ حکومت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور اصلاحی اقدامات یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔ طلبہ و طالبات کو سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سکولوں کے اوقاتِ کار میں صبح اور دوپہر کے اوقات میں خصوصی کمی کی جائے ۔ حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں سابقہ طرز پر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا جائے ۔ بچوں کی صحت کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات اور والدین ملک عبدالرشید، محمد خان، سعادت اللہ خان، سید حشمت علی، مدثر خان، عدنان عبداللہ خان، محمد نعیم خان اور دیگر نے وزیر تعلیم پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان کے نام اپنی اپیل اور خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر طلبہ و طالبات کی صحت کے تحفظ کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...