ہسپتالوں میں ادویات کی سہولیات یقینی بنائی جائیں، ڈپٹی کمشنر
ہسپتالوں میں ادویات کی سہولیات یقینی بنائی جائیں، ڈپٹی کمشنرشاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاسکاموں کا جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں کاشف علی، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان الحق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذیشان ملک، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ مہوش نگاہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی ایم این سی ایچ ڈاکٹر فرمان خان، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کالاباغ ڈاکٹر سندس ثنا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال پپلاں ڈاکٹر منصور خان اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال عیسیٰ خیل ڈاکٹر احسان اللہ نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بنیادی سہولیات، وزیراعلیٰ کے اقدامات، مراکز صحت کی بحالی و مرمت میں پیش رفت اور صحت سے متعلق دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو حکومتی وژن کے مطابق ادویات، ویکسین اور علاج معالجے کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ تمام مراکز صحت میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments