اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا سندرال کا دورہ، مرکز صحت کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا سندرال کا دورہ، مرکز صحت کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا سندرال کا دورہ، مرکز صحت کا جائزہمفت ادویات کی فراہمی اور گاؤں میں روزانہ صفائی یقینی بنانے کی ہدایت

خوشاب (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب امت الاسلام نے دیہی علاقوں کے مکینوں کو سرکاری سطح پر فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے نواحی گاؤں سندرال کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے گاؤں میں قائم بنیادی مرکز صحت کا معائنہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات اور ادویات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مرکز صحت میں تعینات عملے کی حاضری بھی چیک کی اور ہدایت کی کہ عوام کو علاج معالجے کی بروقت اور مفت سہولیات فراہم کی جائیں، جبکہ ادویات کی دستیابی ہر وقت یقینی بنائی جائے ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گاؤں میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے انتظامات، نالیوں کی صفائی اور عملے کو فراہم کی جانے والی مشینری کا معائنہ کیا۔انہوں نے عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ گاؤں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی یقینی بنائی جائے ، نئے کوڑا دان نصب کیے جائیں ۔اور عوام میں صفائی سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...