نئے امیر جماعت اسلامی میانوالی کا انتخاب،ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہا

نئے امیر جماعت اسلامی میانوالی کا انتخاب،ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہا

نئے امیر جماعت اسلامی میانوالی کا انتخاب،ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہاعلاقائی ناظم استصواب نے بیلٹ پیپرز صوبائی الیکشن کمیشن شمالی پنجاب کو بھجوا دیئے

میانوالی (نامہ نگار)نئے امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی کا انتخاب.انتخابی عمل مکمل،علاقائی ناظم استصواب نے بیلٹ پیپرز صوبائی الیکشن کمیشن جماعت اسلامی شمالی پنجاب کو بھجوا دیئے . میانوالی میں ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہا.تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں شمالی پنجاب میں امرائے اضلاع کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری تھا جو گذشتہ روز 25 اکتوبر کو اپنے اختتام کو پہنچ گیا. علاقائی ناظم استصواب انجینئر عدنان احمد خان نے ارکان شوریٰ کی موجودگی میں بیلٹ بکس کھولا اور موصول ہونے والے بیلٹ پیپرز جوں کے توں سربمہر کرکے صوبائی الیکشن کمیشن جماعت اسلامی شمالی پنجاب کو ارسال کردیئے . واضح رہے کی امرائے اضلاع کے بیلٹ پیپرز کی گنتی مقامی سطح یعنی متعلقہ ضلع میں نہیں کی جاتی بلکہ ارکان کی طرف سے ملنے والی سربمہر آراء(بند لفافے ) صوبائی ناظم استصواب کو ارسال کردیئے جاتے ہیں. مجموعی طور پر ٹرن آؤٹ 95 فیصد رہا. توقع ہے کہ اگلے ایک ہفتے سے دس دن کے اندر نتائج کا اعلان مرکزی الیکشن کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے کردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...