گھریلو ملاز مائوں نے گھر کی الماریوں کا صفایا کر دیا
گھریلو ملاز مائوں نے گھر کی الماریوں کا صفایا کر دیاصفائی کے دوران زیورات، نقدی، لیپ ٹاپ، کپڑے ، موبائلز، گھڑیاں چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمہ خواتین نے گھر کی الماریوں کا صفایا کر دیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں عدنان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ان کے گھر بطور گھریلو ملازمہ کام کرنے والی خواتین نے اپنی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی الماریوں سے صفائی کے دوران زیورات، نقدی، لیپ ٹاپ، کپڑے ، موبائلز، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئیں۔ تاہم پولیس نے چوری کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments