تحریک انصاف تشدد پسند جماعت نہیں،حسن اسلم اعوان

تحریک انصاف تشدد پسند جماعت نہیں،حسن اسلم اعوان

تحریک انصاف تشدد پسند جماعت نہیں،حسن اسلم اعوان پختو خوامیں کوئی ایسی صورتحال نہیں تھی جو اس انتہائی اقدام کا جواز بنتی

خوشاب(نمائندہ دنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن پی ٹی آئی کے مقامی راہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے خیبر پختون خوا میں منتخب عوامی حکومت کے خاتمہ اور صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کے ماورائے آئین اقدام کو آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت میں چیلنج کر کے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف تشدد پسند جماعت نہیں۔ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں کہا کہ وفاقی حکومت کا یہ انتہائی اقدام آئین کے آرٹیکل 232 کی سنگین خلادف ورزی ہے ا س آرٹیکل کے تحت کسی بھی صونے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے متعلقہ صوبائی اسمبلی سے منظور حاصل کرنا ضروری ہے ،خیبر پختو خوامیں کوئی ایسی صورتحال نہیں تھی جو اس انتہائی اقدام کا جواز بنتی،یہ اقدام محض انتقامی کاروائی ہے جو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خوف کی وجہ سے بوکھلاہٹ میں اٹھا یا گیا ،ملک حسن اسلم اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے اس ناروا اور غیر جمہوری و غیر آئینی اقدام کیخلاف پشاور ہائی کورٹ کی زنجیر عدل ہلا دی گئی ہے اور اب ہماری جماعت عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ہی کوئی لائحہ عمل دے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...