سابقہ رنجش ،خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، سنگین دھمکیاں
سابقہ رنجش ،خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، سنگین دھمکیاں ملزمان نے ذیشان اس کی ہمشیرہ اور دیگر اہل خانہ کو مارا ، مقدمہ د رج کر لیا گیا
فیصل آباد)سٹی رپورٹر(سابقہ رنجش کی بنا پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں ذیشان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اس کی ہمشیرہ اور دیگر اہلخانہ کو قابو کرلیا۔ اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments