تین ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنس منسوخ ، اڈے بند
تین ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنس منسوخ ، اڈے بندتمام 8 ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو لاری اڈا سرگودھا منتقل کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر 47 پل کے قریب قائم تین ٹرانسپورٹ اڈوں کے لائسنس منسوخ کرکے انہیں بند اور سیل کرنے کے بعد ان اڈوں سے چلنے والی تمام 8 ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو لاری اڈا سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق ان کمپنیوں کی طرف سے سے گوجرانوالہ اور ملک کے دیگر شہروں کے لیے چلنے والی ٹرانسپورٹ سروسز اب لاری اڈا سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر لاری اڈا میں مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں آمدورفت میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،یونیورسٹی روڈ پر قائم ٹرانسپورٹ اڈوں کی منتقلی کا اقدام عوامی مفاد اور شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ اس مصروف شاہراہ پر بڑی بسوں اور دیگر گاڑیوں کی آمدورفت اور قیام کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی تھی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments