جواء کھیلتے 8 افراد گرفتار

 جواء کھیلتے 8 افراد گرفتار

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ پپلاں پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی جواء کھیلتے 8 افراد گرفتار کر لیئے معلوم ہوا ہے کہ گھوڑا چوک پپلاں کے قریب گذشتہ رات میانوالی کے سید شاہ برادری کے 9 افراد چادر بچھا کر روڈ کے ساتھ جواء کھیل رہے تھے۔

 جس کی اطلاع پولیس کو ہو گئی پولیس کے چھاپہ پڑنے پر کسی کو فرار کی مہلت نہ ملی اور 8 افراد موقعہ سے گرفتار ہو گئے ایک شخص فرار ہو گیا جبکہ داو پر لگی رقم 48800 روپے اور 8 موبائل برآمد پولیس نے دو موٹر سائیکل تاش کے پتے اور دیگر سامان بھی پکڑ لیا تھانہ پپلاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...