ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،افراد زخمی
ٹریفک کے حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،افراد زخمی موٹر سائیکل سڑک کنارے رکشہ میں ٹکرانے سے 50 سالہ سوار خالد جاں بحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت 2افراد زخمی ہو گئے ، چک 140 شمالی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کرسڑک کنارے کھڑے رکشہ میں ٹکرانے سے 50 سالہ سوار خالد جان بحق ہو گیا جبکہ چک 8 الف کے قریب دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، زخمیوں کی شناخت 42 سالہ مسرت بی بی اور 46 سالہ نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں کا تعلق بھلوال سے ہے ،پولیس مصروف عمل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments