ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مقامی دکانداروں اور ری فلنگ شاپس نے از خود اضافہ کر دیا

 ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں  مقامی دکانداروں اور ری فلنگ  شاپس نے از خود اضافہ کر دیا

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی اور نواح ، پپلاں ، ہرنولی ،وں بھچراں،داؤد خیل میں ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مقامی دکانداروں اور ری فلنگ شاپس نے از خود اضافہ کر دیا ہے۔

 ادھر ایل پی جی گیس کے سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو گرام ہیں جبکہ مارکیٹ میں یہ گیس اب ساڑھے پانچ سو سے 600 روپے فی کلو تک دستیاب ہے گھریلو سلینڈر 3300 روپے سے بڑھ کر 7 ہزار روپے تک پہنچ گیا جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 24 ہزار روپے تک پہنچ گئی شہری قیمتوں میں از خود اضافے سے پریشان ہیں انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...